سوات: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ اب کوئی بھی وی آئی پی نہیں، صدر مملکت بھی ایوان صدر میں نہیں رہیں گے۔ غریب ملک ہے ہمیں سادگی اپنانا ہوگی، یہی تحریک انصاف کا منشور ہے جس پر من وعن عمل ہو گا۔
سوات میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی خیبر پختونخوا نے کہا کہ اب کوئی وی آئی پی نہیں، وزیراعلیٰ سی ایم ہاؤس اور گورنر ہاؤس میں نہیں رہیں گے، صدر مملکت بھی ایوان صدر میں نہیں رہیں گے، محمود خان نے کہا کہ پورے صوبے کا وزیراعلیٰ ہوں، چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں،ترقی کا سفر ہمارا مقصد ہے۔ سادگی پارٹی منشور ہے جس پر من وعن عمل ہوگا۔
وزیراعلی کے پی کا کہاٹ تھا کہ وادی سوات میں سیاحت کے فروغ کے لئے اقدامات کریں گے، وہ آج عیدالاضحی کے دوسرے روز اپنی رہائش گاہ پرمیڈیا نمائندوں سے بات چیت کر رہے تھے۔