لاہور: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپنی ریل کو دوسرے ملکوں کی طرح بنائیں گے، 20 دسمبر تک ریلوے کو اپنے قدموں پر کھڑا کردیں گے. کرایے بڑھانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا،، شام 6 بجے تک کام کریں گے، ریلوے ہیڈ آفس میں ہفتےکی چھٹی نہیں ہے۔
وزیر ریلوے شیخ رشیدنے لاہور ریلوے سٹیشن کا دورہ کیا، اس موقع پر انھوں نے کہا کہ فریٹ ہمارا ٹارگٹ ہے، ریلوے کے کرایے بڑھانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا، ریلوے کوایران اورترکی کی طرف لیکرجائیں گے، 20 دسمبر تک ریلوے کو اپنے قدموں پر کھڑا کریں گے، انھوں نے کہا کہ پہلے روز سے میرا موٹو آرام حرام ہے، 5 کے بجائے شام 6 بجے تک کام کریں گے، ریلوے ہیڈ آفس میں ہفتےکی چھٹی نہیں ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ دنیا بھرمیں ریلوے کی ٹریک لگانےکی اپنی فیکٹریاں اورلوکوموٹیوہیں، ملک بھرمیں ریلوے کی زمین سےتجاوزات توڑدیں گے، ہمیں ایک قوم کا مقروض نہیں ہوناچاہیے، سی پیک منصوبے کیلے سٹینڈرڈ گیج کی طرف جانا چاہیے۔