زہرہ شاہد قتل کیس کا فیصلہ آگیا: 2 مجرمان کو سزائے موت کا حکم

Last Updated On 31 August,2018 04:29 pm

کراچی: (دنیا نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے زہرہ شاہد قتل کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے ایم کیو ایم کےرکن راشد ٹیلر اور زاہد عباس زیدی کو سزائے موت سنادی جبکہ عرفان اور کلیم کو عدم ثبوت کی بنیاد پر بری کر دیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے زہرہ شاہد قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں رینجرز پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ قتل میں ملوث ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے، ملزمان نے دوران تفتیش زہرہ شاہد کے قتل کا اعتراف بھی کیا تھا اور ملزمان کو مقامی عدالت میں گواہوں نےشناختی پریڈ میں شناخت بھی کیا تھا۔

عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم راشد ٹیلر اور زاہد عباس زیدی کو سزائے موت سنا دی جبکہ عدالت نے ملزم عرفان اور کلیم کوعدم ثبوت کی بنیاد پر بری کردیا۔ واضع رہے کہ حکومت نےملزمان کی نشاندہی کیلئے 25 لاکھ روپے کا انعام بھی رکھا تھا۔ ملزمان نےپی ٹی آئی رہنما زہرہ شاہد کو مئی 2013 میں گھر کے باہر قتل کیا تھا۔