کراچی: (دنیا نیوز) عامر لیاقت حسین کے بعد پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کا ایک اور ایم این اے قیادت سے ناراض ہو گیا، این اے 252 سے ممبر قومی اسمبلی آفتاب جہانگیر کے شکوؤں کا آڈیو میسج وائرل ہو گیا۔
آفتاب جہانگیر نے اپنے آڈیو پیغام میں کہا کہ ڈاکٹر عارف علوی اور کراچی قیادت ایم پی ایز اور ایم این ایز کو نظر انداز کر رہی ہے، کسی پارٹی سے ملاقات ہو یا پھر علاقائی مسائل کے حل کے لئے یا کسی ادارے سے رابطہ کرنا ہو، کچھ ممبران کو اہمیت نہیں دی جاتی۔
آڈیو میسج کے بعد آفتاب جہانگیر کا وضاحتی بیان بھی سامنے آ گیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ کسی فاروڈ بلاک کا حصہ نہیں، شکوہ صرف مسائل حل نہ کرنے کی وجہ سے کیا تھا۔