کوئٹہ: (دنیا نیوز) گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی تبدیلی کی پالیسی کا آغاذ بلوچستان سے ہوگا، کئے وعدے پورے ہونگے۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل کوئٹہ ائیر پورٹ پہنچیں تو استقبال پارٹی کے منتخب اراکین اسمبلی سردار یار محمد رند اور نعمت اللہ زہری نے استقبال کیا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ کوئٹہ آمد کا مقصد صدارتی مشن نہیں بلکہ دوستوں کی دعوت پر عشائیے میں شرکت کے لئے آیا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں بھی تبدیلی آنی چاہیے، صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کا وقت اگیا ہے۔
عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ملک میں عوامی مسائل حل ہونگے، بلوچستان کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا، وزیر اعظم عمران خان کی تبدیلی کی پالیسی کا آغاذ بلوچستان سے کرنا چاہتے ہیں، ہر آنے والی حکومت نے معافی مانگی لیکن کیا کچھ نہیں۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا اب بلوچستان میں مثبت تبدیلی آنی چاہیے۔