اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف نے راولپنڈی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 سے وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد کے بھتیجے کو ٹکٹ جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق این اے 60 راولپنڈی میں ضمنی الیکشن کیلئے پی ٹی آئی نے شیخ رشید کے بھتیجے کو ٹکٹ جاری کر دیا ہے۔ شیخ راشد شفیق کو این اے 60 راولپنڈی سے ٹکٹ جاری کرنے کی منظوری تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ نے دی۔
اس نشست پر حنیف عباسی کی نااہلی کے باعث الیکشن ملتوی ہو گیا تھا۔ این اے 53 اسلام آباد سے عمران خان کی خالی سیٹ پر علی اعوان کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جن حلقوں میں ایک سے زائد امیدواروں میں مقابلہ ہے، وہاں سروے کروایا جائے گا۔ باقی حلقوں کے امیدواروں کا فیصلہ پارلیمانی بورڈ کے آئندہ اجلاس میں ہو گا