جہانگیر ترین اپنا کردار ادا کرتے رہینگے :فواد چودھری

Last Updated On 28 August,2018 02:00 pm

اسلام آباد ( روزنامہ دنیا ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے انتخاب کے وقت بھی جہانگیر ترین کا ایک اہم رول تھا اور اب صدر کے انتخاب کے موقع پر بھی ان کا ایک اہم رول ہوگا اور وہ اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

ایک انٹرویو میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے خاندان سمیت طیارے میں سفر کرنے کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی قباحت نہیں ہے، کیا وہ اسلام آباد سے جہاز خالی لے کر لاہور آتے ؟ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان بنی گالا سے ہیلی کاپٹر پر وزیر اعظم ہائوس اس لئے آتے ہیں تاکہ ان کے بائی روڈ آنے سے لوگوں کو دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے کہا کہ صدارتی انتخابات کے معاملے پر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن ایک پیج پر نہیں ہیں اور بظاہر لگتا ہے کہ تحریک انصاف صدر کا انتخاب جیت لے گی۔ انہوں نے کہا کہ خاور مانیکا کے معاملے پر میں نے آئی جی پنجاب سے کہاہے وہ معاملے کی تحقیقات کرکے مجھے بتائیں اور تحقیقات کے بعد اس پر کوئی بات کروں گا۔