کراچی: (دنیا نیوز) سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا سلسلہ جاری، ایم کیو ایم کے سابق رکن قومی اسمبلی ساجد احمد اور پیپلز پارٹی کے رہنما قادر بخش تحریکِ انصاف میں شمولیت اختیار کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے سابق رکن قومی اسمبلی ساجد احمد تحریکِ انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے جبکہ پی ایس 87 ملیر سے پاکستان پیپلز پارٹی کے اہم رہنما قادر بخش بھی تحریکِ انصاف میں شمولیت کا جلد ہی اعلان کریں گے۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنما جلد ہی پریس کانفرنس کے ذریعے اپنے اہم سیاسی فیصلے سے عوام کو آگاہ کریں گے۔