کراچی: (دنیا نیوز) شہری پر تشدد کا اعتراف، تحریک انصاف نے عمران شاہ کو 5 لاکھ روپے جرمانہ کردیا، رکن سندھ اسمبلی ایدھی ہوم کے 20 بزرگ افراد کا مفت علاج بھی کرائیں گے۔
پی ٹی آئی کے ایم پی اے عمران شاہ کو تھپڑ مارنا کافی مہنگا پڑ گیا، پاکستان تحریک انصاف کی ڈسپلنری کمیٹی نے عمران شاہ کو سزا سنا دی۔ 5 لاکھ روپے ایدھی سینٹر کو دیں گے اور 20 بیماروں کے علاج کا خرچ اٹھائیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ دوبارہ شکایت کی صورت میں عمران شاہ کو پارٹی سے خارج بھی کیا جاسکتا ہے۔