کراچی: (دنیا نیوز) ایف اے پاس عمران اسماعیل کی گورنر سندھ نامزدگی پر تنقید، عمران خان نے اپنے دعوؤں کی نفی کر دی۔ جیالوں کی تنقید پر کھلاڑیوں نے بھی بھرپور جواب دیا۔
نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل کی تعلیمی قابلیت پر پیپلزپارٹی نے تحریک انصاف کو آڑے ہاتھوں لیا۔ سعید غنی نے نامزد گورنر سندھ کی تعلیمی قابلیت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ عمران اسماعیل کم پڑھے لکھے، کسی اور کام میں ماہر ہوسکتے ہیں۔ جواب میں نامزد گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ وہ امریکا اور اٹلی سے تعلیم یافتہ ہیں۔ اپنے نامزد گورنر پر تنقید ہوئی تو وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری بھی میدان میں آگئے اور سعید غنی کو آصف زرداری کی ڈگریاں دیکھنے کا مشورہ دیدیا۔