پنجاب کابینہ کی تشکیل: وزیر اعظم نے عثمان بزدار اور نامزد گورنر کو بلالیا

Last Updated On 25 August,2018 12:46 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور نامزد گورنرچوہدری سرور کو اسلام آباد بلالیا۔ پنجاب کابینہ کو حتمی شکل دینے کیلئے مشاورت کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق، پنجاب کابینہ کا 28 اگست کو حلف اٹھانے کا امکان ہے، پہلے مرحلے میں 15 وزرا اور 3 مشیر حلف اٹھائیں گے۔

ادھر وزیر اعلیٰ پنجاب سے ڈیرہ غازی خان کے عمائدین کے وفد نے ملاقات کی اور سردار عثمان بزدار کو وزارت اعلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا تبدیلی لوگوں کے بہتر مستقبل کیلئے آئی ہے، حقیقی تبدیلی کے لئے شب و روز محنت کرنا ہو گی، جنوبی پنجاب کے عوام کو ان کے حقوق ملیں گے۔

سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں جرائم کی بیخ کنی کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے، پولیس کو اب عوام کا خادم بننا ہو گا، پولیس کے رویے میں تبدیلی ہر قیمت پر لائیں گے۔
 

Advertisement