پنجاب کابینہ کی تشکیل، بنی گالہ میں مشاورتی اجلاس جاری

Last Updated On 26 August,2018 04:09 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کی تشکیل کیلئے بنی گالہ میں اجلاس جاری ہے جس میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سمیت متوقع کابینہ ارکان شریک ہیں۔ عمران خان متوقع کابینہ ارکان کا وزارتوں سے متعلق انٹرویو کریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان آج پنجاب کابینہ کی تشکیل کے معاملے پر متوقع وزراسےملاقات کررہے ہیں، جن سے وزارتوں سے متعلق انٹرویو لیا جائے گا۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے علاوہ محمودالرشید، علیم خان، یاسمین راشد، سبطین خان اوراسلم اقبال بھی اجلاس میں شریک ہیں۔ دیگر متوقع وزرا میں حسنین بہادردریشک، راجہ یاسر اور عماریاسر، مرادراس، جہانزیب کھچی، خالدمحمود کو بھی بنی گالہ طلب کیا گیا۔