کراچی: (دنیا نیوز) پیپلز پارٹی سےتعلق رکھنے والے سابق صوبائی وزیر حاجی مظفر شجرہ اور ملیر سے اہم رہنما قادر بلوچ نے تحریکِ انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔
پیپلز پارٹی کے سابق وزیر حاجی مظفر علی شجرہ نے سیاسی شجرہ بدل لیا جبکہ ملیر سے پیپلز پارٹی کے اہم رہنما قادر بلوچ بھی تحریکِ انصاف کے ہو گئے، انصاف ہاؤس میں پریس کانفرنس میں شمولیت کا اعلان کیا گیا۔
تحریکِ انصاف میں شمولیت کرنے والے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے نظریے کو دیکھتے ہوئے شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔ ان کے علاوہ سینئر سیاستدان اور سندھ اسمبلی کے سابق ڈپٹی سپیکر باری جیلانی نے بھی پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔