ملک میں بگاڑ پُرانا ہے، آہستہ آہستہ بہتری آئے گی: ڈاکٹر عارف علوی

Last Updated On 01 September,2018 01:08 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے معاشی خوشحالی میں زیادہ دن نہیں لگیں گے، ملک میں بگاڑ پرانا ہے آہستہ آہستہ بہتری آئے گی، ملک میں مسائل ہیں جلد ٹھیک کرنے کی کوشش کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے صدر مملکت کے لئے نامزد امیدوار عارف علوی نے کہا کہ صوبوں میں یکساں مواقع ہونے چاہیئے، تحریک انصاف ان اداروں کو مستحکم کرے گی جو ریونیو کے اعتبار سے اہم ہیں، ملک میں بہت سارے تضاد ہیں، بطور صدر ملک کی یکجہتی کیلئے کام کروں گا۔ انہوں نے کہا صدر منتخب ہوا تو صرف تحریک انصاف کا نہیں پورے ملک کا صدر بن کر دکھاؤں گا، آئینی دائرہ کار میں رہ کر کام کروں گا، وزیراعظم نے اپنی پہلی تقریر میں مسائل کا تذکرہ کیا۔ ان کا کہنا تھا تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نظام کو دیکھتے ہوئے پنجاب میں نظام تبدیل کرے گی۔