لاہور: (دنیا نیوز) اپوزیشن جماعتوں نے متفقہ صدارتی امیدوارکیلئے کوششیں دوبارہ شروع کر دی ہیں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں آج شام حتمی مشاورت کا امکان ہے۔ مولانا فضل الرحمن آج شہباز شریف سے ملاقات کرینگے،ان کی پیپلزپارٹی سے بھی مشاورت کا امکان ہے۔
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے دو امیدوار ہونے کا فائدہ حکومت کو ہو رہا ہے، ہم سیاستدان ہیں مایوس نہیں ہوتے ہمیں سیاسی شعور دکھانا ہو گا۔انھوں نے کہا کہ آخری وقت تک ایک امیدوار کی کوششیں جاری رکھیں گے۔پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف زرداری مرکزی رہنمااعتزاز احسن کے لیے کلیدی کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہیں، پی پی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ کا کہنا ہے کہ اعتزاز احسن سےبہترصدارتی امیدوارنہیں ہوسکتا، صدرکاعہدہ اب بڑےاختیارات کاحامل نہیں، امید ہےفضل الرحمان ہماری دستبردارہونےکی درخواست مان لیں گے۔
دوسری جانب مولانا فضل الرحمن آج شام شہباز شریف سے ملاقات کررہے ہیں جس میں صدارتی انتخاب کیلئے متفقہ امیدوار کے حوالے سے بات چیت ہو گی ،ان کی پیپلزپارٹی سے بھی مشاورت کا امکان ہے۔اپوزیشن جماعتیں متفقہ صدارتی امیدوارکیلئے بھرپورکوششوں میں مصروف ہیں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں آج شام حتمی مشاورت کا امکان ہے۔