کراچی: (دنیا نیوز) پاک فضائیہ کے شاہین اسکواڈرن لیڈر ایم ایم عالم کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے انیس سو پینسٹھ کی پاک بھارت جنگ میں ایک ڈاگ فائٹ کے دوران پانچ انڈین ہنٹر جنگی طیارے ایک منٹ کے اندر مار گرائے۔ ان کا یہ کارنامہ گنیز بک آف ورلڈ میں درج ہے۔
ایم ایم عالم کا پورا نام محمد محمود عالم تھا۔ وہ 6جولائی 1935 کو کلکتہ میں پیدا ہوئے تھے،،مشرقی پاکستان میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد وہ 1952 میں پاکستان ایئر فورس میں شامل ہو گئے اپنی ان تھک محنت اور اپنے کام سے جنون کی حد تک عشق کی بدولت ترقی کرتے ہوئےا سکواڈرن لیڈر ‘ انسٹرکٹر ‘ ڈائرکڑ آپریشنزاور اسسٹنٹ چیف آف ایئر اسٹاف کے عہدوں پر فائز رہے ۔ ایم ایم عالم نے 1965 ء کی پاک بھارت جنگ میں سرگودھا کے محاذ پر پانچ بھارتی ہنٹر جنگی طیاروں کو ایک منٹ کے اندر اندر مار گرایا جن میں سے چار تیس سیکنڈ کے اندر مار گرائے گئے تھے۔ یہ ایک عالمی ریکارڈ تھا۔اس جنگ کے دوران ایم ایم عالم نے مجموعی طور پر دشمن کےنو طیارے مار گرائے اور دو کو نقصان پہنچایا،،اس کارنامے پر انہیں دو مرتبہ ستارہ جرات کا اعزاز عطا کیا گیا
بھارتی ہوا بازوں کے اعصاب پر چھائے رہنے والا یہ شاہین 18 مارچ 2013ء کو کراچی میں طول علالت کے بعد انتقال کر گیا۔