اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے عامرلیاقت کا غیر مشروط معافی نامہ مسترد کرتے ہوئے توہین عدالت کیس میں فردجرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ان پر فردجرم 27 ستمبرکوعائد کی جائے گی۔
سپریم کورٹ میں توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یہ کوئی طریقہ نہیں توہین عدالت کر کے معافی مانگ لی جائے، کیا ہم یہاں تذلیل کرانے کیلئے بیٹھے ہیں۔ عدالت نے عامر لیاقت کاغیرمشروط معافی نامہ مسترد کر دیا اور فیصلہ کیا ہے کہ عامر لیاقت پر فردجرم 27 ستمبرکوعائد کی جائےگی۔
دوران سماعت چیف جسٹس نے سوال کیا کہ فردجرم عائد ہونے پرکوئی رکن قومی اسمبلی رہ سکتاہے؟ جس پر وکیل نے جواب دیا کہ فرد جرم عائد ہونے کے بعد کوئی رکن اسمبلی نہیں رہ سکتا۔