اسلام آباد: (دنیا نیوز) ڈی پی او پاکپتن کی تبدیلی کے معاملے پر آئی جی پنجاب نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ نے آئی جی پنجاب کو بتائے بغیر متعلقہ افسران کو طلب کیا، احسن گجر وزیراعلیٰ پنجاب کی دعوت پر انکے دفتر آئے، واضح ہوتا ہے یہ اقدام پولیس کے معاملات میں مداخلت نہیں ہے، احسن گجر نے شکایت کی، اہلکاروں نے خاور مانیکا کی بیٹی کے ہاتھ پکڑے، خاور مانیکا، بشریٰ بی بی کی دوسری شادیوں کے بعد خاندان میں تناؤ تھا۔
آئی جی پنجاب کی جانب سے جمع کرائی جانیوالی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ بچوں کو شک تھا انکے چچا کی سیاسی وابستگی مخالف جماعت سے ہے، ڈی پی او نے کہا پیغام کا مطلب جا کر معافی مانگنا ہے تو میں نہیں جاؤں گا، رضوان گوندل نے کہا ڈی پی او لوگوں کے ڈیروں پر نہیں جاتے، ڈی پی او پاکپتن نے پراعتماد طریقے سے اپنی پوزیشن واضح کی
رپورٹ میں کہا گیا کہ آر پی او کے مطابق میٹنگ دوستانہ اور خوشگوار ماحول میں ہوئی تھی، ڈی پی او کو اجنبی کے ساتھ اس طرح آمنا سامنا کرانا پسند نہیں آیا۔