مظفر گڑھ : ٹرک کی وین کو ٹکر ، 4 جاں بحق

مظفر گڑھ : ٹرک کی وین کو ٹکر ، 4 جاں بحق

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وین میں سوار افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا اور وہ کسی گھریلو کام کے سلسلے میں جا رہے تھے کہ چوک سرور شہید پر ایک بے قابو تیز رفتار ٹرک نے وین کو ٹکر مار دی۔

جاں بحق افراد میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔ واقعے کے بعد ٹرک کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر نعشوں کو ڈیڈ ہائوس اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔