لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے سروسز ہسپتال میں تین فٹ لمبا سانپ نکل آیا، لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت سانپ مار ڈالا۔
سروسز ہسپتال کے گائنی وارڈ میں اچانک تین فٹ لمبا سانپ نکل آیا، جس سے خوف وہراس پھیل گیا۔ گائنی وارڈ میں موجود مریضوں کے لواحقین اور ہسپتال کے عملے نے مل کر سانپ کو مارڈ الا، سانپ مارے جانے کے بعد گائنی وارڈ میں حالات معمول پرآگئے۔