راولپنڈی: (روزنامہ دنیا) پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار راشد شفیق کی نااہلی کیلئے ریٹرننگ افسر کو درخواستیں دائر کر دی گئی ہیں۔
روزنامہ دنیا کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار راشد شفیق کی نااہلی کیلئے ریٹرننگ افسر (آر او) کو دو درخواستیں دائر کی گئی ہیں، ان درخواستوں میں آزاد امیدوار ڈاکٹر اظہر نے راشد شفیق پر بڑے بینرز آویزاں کرنے اور وزیر ریلوے پر بھتیجے کی الیکشن مہم چلانے کا الزام عائد کیا ہے۔