عمران خان نااہلی کیس: حنیف عباسی کی نظرثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر

عمران خان نااہلی کیس: حنیف عباسی کی نظرثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ کی جاری کردہ کاز لسٹ کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ 10 اکتوبر کو حنیف عباسی کی نظرثانی درخواست کی سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کو نااہل قرار دینے کی حنیف عباسی کی درخواست خارج کردی تھی جس پر انھوں نے نظرثانی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ سپریم کورٹ نے سماعت کے لیے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔