لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن پر پابندی عائد کر دی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر حکم جاری کیا۔ جسٹس علی اکبر قریشی نے کہا ڈرائیونگ لائسنس انتہائ ضروری ہے، ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے کی اجازت کون دیتا ہے؟ قانون سب کے لیے برابر ہے۔