سپریم کورٹ : لیگی رکن کےپی اسمبلی ضیاالرحمان جعلی ڈگری پر نااہل قرار

Last Updated On 18 October,2018 01:39 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی ضیاالرحمان کو جعلی ڈگری پر نااہل قرار دے دیا ضیاالرحمان خیبرپختونخواہ سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

رکن خیبر پختونخوا اسمبلی ضیاالرحمان کی نااہلی کیخلاف درخواست سپریم کورٹ نے مستردکردی۔ ضیاالرحمان خیبرپختونخواہ سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے ۔سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ ضیاالرحمان نے16 سال کی عمر میں میٹرک کیا اور اسی عمر میں شہادت العالمیہ کیسے کر لیا۔

عدالت نے ضیاالرحمان کو روسٹرم پر بلاکر 5 احادیث عربی میں سنانے کو کہا ، جس پر ضیاالرحمان نے موقف اختیار کیا کہ مجھے میٹرک کے سوال بھی یاد نہیں، احادیث کیسے سنادوں۔ قبل ازیں ضیاالرحمان کو پشاور ہائیکورٹ نے نااہل قرار دیا تھا جس کے بعد انھوں نے نااہلی کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔