3حلقوں میں ضمنی الیکشن اتوارکو ہوگا ، انتخابی مہم آج رات ختم

Last Updated On 19 October,2018 04:47 pm

اسلام آباد: (روزنامہ دنیا)قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلیوں کی دو نشستوں پر ضمنی انتخاب کے لئے انتخابی مہم آج جمعہ کی رات ختم ہو جائے گی جبکہ پولنگ 21 اکتوبر اتوار کو ہو گی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق این اے 247، پی ایس 111 کراچی ساؤتھ V اور پی کے 71 پشاور VI میں ضمنی الیکشن اتوار کو ہوگا ۔
اس سے قبل 14 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن کے معرکے میں الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری پارٹی پوزیشن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 35 حلقوں میں سے سب سے زیادہ پندرہ نشتیں جیتیں۔
تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کی چار، خیبر پختونخوا کی چھ جبکہ پنجاب اسمبلی کی پانچ نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ ن لیگ مجموعی طور پر گیارہ نشستیں جیت کر دوسرے نمبر پر رہی۔
ن لیگ نے قومی اسمبلی کی چار، پنجاب اسمبلی کی چھ اور خیبر پختونخوا اسمبلی میں ایک نشست جیتی۔ مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کی دو جبکہ متحدہ مجلس عمل نے قومی اسمبلی کی ایک نشست پر کامیابی حاصل کی۔
پیپلز پارٹی نے سندھ اسمبلی کی دو جبکہ اے این پی نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے دو حلقوں سے فتح سمیٹی۔ پنجاب اسمبلی کے دو جبکہ بلوچستان اسمبلی کے ایک حلقے سے آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے۔  

Advertisement