کراچی: (دنیا نیوز) بینکنگ سیکٹر سے 2 ہزار ارب سے زیادہ نکالیں گے، معاشی ترقی کے بغیر قومی سلامتی مستحکم نہیں ہو سکتی، اسدعمر کا تقریب سے خطاب۔
وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے 50 لاکھ گھروں کی ابتدائی فئنانسینگ کا طریقہ کار بتا دیا، کہتے ہیں ملکی بینکینگ سیکٹر سے 2 کھرب روپے منصوبے کے لیے نکالیں گے۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ جائیداد کی اصل ویلیو ایشن اور شفافیت کے لیے سسٹم بنایا جائیگا۔تاجروں نے اس موقع پر اسد عمر کو بتایا کہ ریفنڈ حاصل کرنے کے لیے ایف بی آر افسران کو 35فی صد کا حصہ دیا جاتا ہے جس کا اسد عمر نے اعتراف بھی کیا۔