اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے وقت آگیا ہے کہ بھارت مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر حل کرے، مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرنا چاہیے۔
ادھر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے انسانیت سوز مظالم کے خلاف مظفرآباد کے شہری سڑکوں پر نکل آئے، بھارتی فوج کے غاصبانہ قبضے کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔ اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ بھارت تحریک آزادی کو دبانے کے لئے کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہا ہے۔
Strongly condemn the new cycle of killings of innocent Kashmiris in IOK by Indian security forces. It is time India realised it must move to resolve the Kashmir dispute through dialogue in accordance with the UN SC resolutions & the wishes of the Kashmiri people.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 22, 2018
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے آزادی پسند راہنما سید صلاح الدین کا کہنا تھا کہ انسانیت سوز بھارتی مظالم کشمیریوں کو تحریک آزادی سے دور نہیں کر سکتے۔ شرکاء ریلی کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے موثر جامع پالیسی ترتیب دے کر عالمی حمایت حاصل کرے۔