لاہور: (دنیا نیوز) آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں نیب لاہور نے لیگی رہنما حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کو 2 نومبر کو طلب کر لیا۔
نیب ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز کا کیس پہلے ہی چل رہا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ رمضان شوگر ملز کیلئے مبینہ طور پر سرکاری خزانےسے چنیوٹ میں پل تعمیر کروایا گیا، پل کی تعمیر پر 20 کروڑ روپے سے زائد اخراجات سرکاری فنڈز سے خرچ کئے گئے۔
نیب نے حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کو 30 اکتوبر کو طلب کیا تھا تاہم وہ پیش نہیں ہوئے۔ حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کو آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں 2 نومبر کو طلب کیا گیا ہے۔