لاہور کےمختلف علاقوں میں موبائل فون سروس جزوی بحال

Last Updated On 02 November,2018 06:39 pm

لاہور( دنیا نیوز) لاہور کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس جزوی طور پر بحال کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ساندہ، گرین ٹاؤن، ایبٹ روڈاوردیگرعلاقوں میں سروس بحال کردی گئی ہے۔

دوسری جانب شہر کے مختلف علاقوں میں شاہراہیں ٹریفک کیلئےبند ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کومشکلات کا سامنا ہے۔

داتادربار، شاہدرہ موڑ، فیصل چوک، بابوصابو، سگیاں پل، فیض پورانٹرچینج، ٹھوکرنیازبیگ انٹرچینج ہر طرح کی ٹریفک کے لئے بند ہیں۔

مغلپورہ چوک، قرطبہ چوک،رنگ روڈپرقائداعظم انٹرچینج، لبرٹی گول چکر،ایم ایم عالم روڈ، صدر، نشترکالونی اور جیل روڈ بھی ہر طرح کی ٹریفک کیلئے بند ہیں۔

 

Advertisement