پاکستان
خلاصہ
- کراچی: (روزنامہ دنیا) سابق وزیرِ اعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم کو جوتا مارنے والا جیالا آغا جاوید حسین کراچی میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق آغا جاوید حسین پی پی رہنما آغا ماجد کا بھائی تھا۔ اس نے 2008 میں سندھ اسمبلی میں ارباب غلام رحیم کو اس وقت جوتا مارا تھا جب وہ حلف اٹھانے کے لیے ایوان میں آئے تھے ۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے اس کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
واضح رہے ارباب غلام رحیم مسلم لیگ ق کی نمایاں سیاسی شخصیات میں سے ایک تھے بعد میں پاکستان مسلم لیگ (ہم خیال) میں شامل ہوئے۔ وہ 2004ء سے 2007ء تک سندھ کے وزیر اعلیٰ رہے۔ ارباب غلام رحیم کا تعلق ضلع تھرپارکر کے سے ہے۔