اسلام آباد: (دنیا نیوز) دفتر خارجہ نے ایس پی طاہر خان داوڑ شہید کی میت کی حوالگی میں تاخیر کرنے پر افغان ناظم الامور کو دو مرتبہ طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔
دنیا نیوز ذرائع کے مطابق افغانستان میں قتل ہونے والے پولیس افسر ایس پی طاہر خان داوڑ کی میت کی حوالگی میں تاخیر پر افغان ناظم الامور کو دو مرتبہ طلب کر کے تحریری وضاحت مانگی گئی ہے اور اس معاملے پر احتجاج کیا گیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سرکاری وفد کو افغانستان بھیجا گیا، وفد ہی جسد خاکی وطن لایا۔ امید ہے کہ افغان حکام ایس پی طاہر خان داوڑ کے قتل کے محرکات جاننے کیلئے تمام تر تعاون یقینی بنائیں گے۔