لاہور: (دنیا نیوز) سٹی ٹریفک پولیس نے ڈی سی لاہور کو خط لکھ دیا، خط میں درخواست کی گئی ہے کہ بغیر ہیلمٹ کسی موٹر سائیکل سوار کو پٹرول نہ دیا جائے۔
سٹی ٹریفک پولیس نے ڈی سی لاہور کو خط لکھا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان، انتظامیہ کو پابند کیا جائے کہ وہ بغیر ہیلمٹ پٹرول نہ دیں، وزیر صحت کی جانب سے بھی ٹریفک پولیس کے اقدامات کو سراہا گیا ہے۔
ترجمان سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق عدالتی احکامات پر من و عن عملدرآمد کروایا جا رہا ہے، ہیلمٹ کے حوالے سے جاری مہم کے دوران 3 لاکھ چالان کئے گئے جبکہ صرف مال روڈ پر 38 ہزار موٹرسائیکل سواروں کے چالان کئے گئے۔