لاہور: (روزنامہ دنیا) سابق پنجاب حکومت کی قائم کر دہ 54کمپنیوں میں سے 45 کے سربراہوں نے اضافی تنخواہیں واپس کر دیں، اس مد میں 43 کروڑ 81 لاکھ 90 ہزار روپے نیب کو جمع کرا دئیے گئے۔
ڈی جی نیب سلیم شہزاد نے رپورٹ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جمع کرا دی، چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار نے باقی 9 افسر وں سے بھی اضافی تنخواہیں واپس لینے کاحکم دیدیا۔ رپورٹ کے مطابق 45افسروں نے باہمی رضامندی سے اضافی تنخواہیں واپس کی ہیں۔
صاف پانی کمپنی کے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم اجمل چودھری نے 2 کروڑ 83 لاکھ 51 ہزار 314 روپے، ناصرجاوید 2 کروڑ 77 لاکھ 616، ڈاکٹر سہیل انور ایک کروڑ 20 لاکھ 86 ہزار 260، اکبر ناصر خان ایک کروڑ 5 لاکھ 95 ہزار 741، علی سرفراز حسین ایک کروڑ 99 لاکھ 17 ہزار 585، محمد علی امین 55 لاکھ 81 ہزار 924 ،محمد ذوالقرنین 39 لاکھ 12 ہزار 589 ،ڈاکٹر ندیم سہیل 13 لاکھ 99 ہزار 768 ،جواد احمد قریشی 63 لاکھ 16 ہزار 725 ،علی سرفرازحسین ایک کروڑ 99 لاکھ 17 ہزار 585 ،ناصر جاوید 2 کروڑ 7 لاکھ 70 ہزار 616 ،رفاقت علی بھنگو 81 لاکھ 93 ہزار 792 ،عون عباس بخاری 58 لاکھ 58 ہزار 46 ، عبدالرزاق 94 لاکھ 91 ہزار 874 ،فیصل فرید 20 لاکھ 29 ہزار 611 ،ڈاکٹر طاہر علی اکبر 68 لاکھ 35 ہزار 772 ، توصیف دلشاد کھٹانہ 48 لاکھ 99 ہزار 361 ، محمد بابر چوہان 14 لاکھ 71 ہزار 557 اور سلیم احمدخان نے 9 لاکھ 5 ہزار 123 واپیس کئے۔
ڈاکٹر سہیل انور ایک کروڑ 20 لاکھ 86 ہزار 260، سید طاہر رضا 50 لاکھ 48 ہزار 413 ، وقارعظیم 81 لاکھ 11 ہزار 283 روپے، شاہدہ فرخ نوید 54 لاکھ 81 ہزار847 ،نور رحمان خان ایک لاکھ 89 ہزار827، مرزا نصیرعنایت 17 لاکھ 36 ہزار 651 ، نوید اکبر 5 لاکھ 41 ہزار 282، شاہد زمان 29 لاکھ 29 ہزار 360 ، ملک علی عامر 23 لاکھ 30 ہزار 844 ،اکبرناصرخان ایک کروڑ 5 لاکھ 95 ہزار 741 ،نثار احمد چیمہ 20 لاکھ 59 ہزار 414 ،اطہراسماعیل امجد 12 لاکھ 52 ہزار 617 ،کیپٹن (ر) محمدعثمان 91 لاکھ 3 ہزار 831 ، خالد شیردل 41 لاکھ 83 ہزار 771 ،وسیم امجد چودھری 2 کروڑ 83 لاکھ 51 ہزار 314اورسیدہ شبنم نجف نے 61 لاکھ 83 ہزار 470 روپے نیب کو واپس کئے۔
واضح رہے کہ دنیا نیوز نے پنجاب کمپنیوں کا معاملہ اٹھایا تھاجس پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے ایکشن لیا تھا۔