چینی قونصلیٹ حملہ،فیصل واوڈا کی کمانڈو اسٹائل میں انٹری

Last Updated On 23 November,2018 05:24 pm

کراچی: (ویب ڈیسک) چینی قونصلیٹ پر حملے کی اطلاع ملتے ہی پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نائن ایم ایم کی پستول اور بلٹ پروف جیکٹ کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کی جانب سے چینی قونصل خانے پر حملے کے وقت پولیس فورس کے جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کے عمل کو جہاں سراہا جارہا ہے وہیں انہیں تنقید کا بھی سامنا ہے۔ وفاقی وزیر نے تنقید کا جواب دینے کیلئے سوشل میڈیا کا سہارا لیا ، ان کا کہنا تھا کہ جس وقت چینی قونصل خانے پر حملے کی اطلاع ملی اس وقت میں حملے کی جگہ کے پاس ہی تھا، میں نے سکیورٹی ایجنسیز کو فوری خبر کی۔ بطور پاکستانی میرا حق ہے کہ میں اپنا لائسنس یافتہ اسلحہ اپنے تحفظ کیلئے استعمال کروں کیونکہ میں بزدل نہیں ہوں ۔

 

یاد رہے کہ چینی قونصل خانے پر جس وقت حملہ ہوا اس وقت وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے تھے اور پولیس کے جوانوں کے ساتھ موجود رہے۔ اس دوران انہوں نے بلٹ پروف جیکٹ پہن رکھی تھی جبکہ پسٹل بھی رکھی ہوئی تھی۔