سدھو کی کرتارپور آمد، بابا گورونانک کی سمادھی پر چادر چڑھائی

Last Updated On 29 November,2018 12:54 pm

نارووال: (دنیا نیوز) بھارتی پنجاب کے وزیر نوجوت سنگھ سدھو کی کرتارپور آمد، بابا گورونانک کی سمادھی پر چادر چڑھائی اور لوگوں کے ساتھ سلیفیاں بنوائیں۔

نوجوت سنگھ سدھو نے گردوارہ دربار صاحب کرتارپور کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے اپنی مذہبی رسومات ادا کیں، نوجوت سنگھ سدھو نے بابا گورونانک کے گرودوارہ میں لنگر کھایا، نوجوت سنگھ سدھو کو دربار باباگورونانک کے کھیتوں کے چاول اور گندم کی روٹی پیش کی گئی، گوردوارہ کرتارپور کے سردار گوبند سنگھ نے نوجوت سنگھ کو تحائف پیش کئے، نوجوت سنگھ سدھو نے کرتارپور میں فرمائش کر کے چائے پی، سدھو کرتارپور میں آنے والے یاتریوں میں گھل مل گئے اور گپ شپ کی۔

دورہ کے موقع پر نوجوت سنگھ سدھو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ راہداری کھلنے کے فیصلے سے دونوں ملکوں کی اکانومی کو اتنا فائدہ ہو گا کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے، بابا گرونانک سب کا بھلا مانگتے تھے، وہ جوڑنے والے تھے توڑنے والے نہیں تھے، بابا جی کے نام کی برکت سے اس خطے میں خوشحالی آئے گی۔