اسلام آباد: (دنیا نیوز) فواد چودھری کا کہنا ہے امن کیلئے راستے کھولنے چاہیں، لہولہان کشمیریوں کی تصاویر آتی ہیں تو یہ راستہ کٹھن ہوجاتا ہے، خطے کا مفاد پاکستان اور بھارت کے اچھے تعلقات میں ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کشمیر میں پاکستان کی حمایت بہت زیادہ ہے، ہندوستان کشمیر پر اپنا تسلط رکھنا چاہتا ہے، کشمیریوں کو جب تکلیف ہوتی ہے تو ہمیں درد محسوس ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا واحد راستہ امن ہے، دروازے امن کیلئے بنائے ہیں، کشمیریوں سے ہمارا دل کا رشتہ ہے، کشمیر کا معاملہ انسانیت کی نظر سے دیکھتے ہیں۔
فواد چودھری کا کہنا تھا بھارت یہ باور کر لے کہ کشمیر کو فوج فتح نہیں کرسکتی، کشمیر میں مظالم سے امن کا راستہ کٹھن ہو جاتا ہے۔