اسلام آباد: (دنیا نیوز) آصف زرداری اور فرالو تالپور کی پیشیوں کے بعد نیب نے بلاول بھٹو زرداری کو بھی طلب کر لیا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی کو جمعرات کے روز نیب اسلام آباد میں پیش ہونےکا نوٹس مل گیا۔ طلبی 1989ء میں قائم کمپنی میں شراکت دار کے طور پر ہوئی۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو پارک لین کمپنی میں شیئر ہولڈر کی حیثیت میں طلب کیا گیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق کمپنی 1989ء میں بنی جب بلاول بھٹو زرداری ایک سال کے تھے۔
دنیا نیوز ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نیب کے سامنے حاضر نہیں ہوں گے، ان کی جگہ فاروق ایچ نائیک کے بطور وکیل پیش ہونے کا امکان ہے۔ فاروق ایچ نائیک نے نیب نوٹس موصول ہونے کی تصدیق کی ہے۔