لاہور: (دنیا نیوز) بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کے 100 روز مکمل ہونے پر حکومتی ناکامیاں سامنے لانے کا فیصلہ کرلیا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے تحریک انصاف نے معیشت کے بہت دعوے کیے مگر اب تک نتیجہ صفر ہے، وزیراعظم نے اسمبلی کے فلور پر سوالوں کے جواب دینے کا دعویٰ کیا تھا، مگر عمران خان ایوان کا رخ ہی نہیں کر رہے۔ انہوں نے کہا وزیراعظم خود تو کیا وزراء بھی اسمبلی ایوان میں جواب دینے کے لیے تیار نہیں۔