لاہور: (دنیا نیوز) بلاول بھٹو زرداری ایک بار پھر حکومت پر برس پڑے، کہتے ہیں مہنگائی کے علاوہ حکومت کی کوئی پالیسی نظر نہیں آ رہی، معاشی پالیسی دینے کے بجائے عوام کی جیبوں پر ڈاکے ڈالے جا رہے ہیں۔
گیس کی قیمتوں میں اضافے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا حکومت کی کوئی معاشی سمت نظر نہیں آرہی، حکمران آئی ایم ایف کے پاس نہ جانے کا اعلان کرنے کے بعد ملکی تاریخ کا سب سے بڑا قرضہ لے رہے ہیں۔
پی پی چیئرمین نے کہا معاشی پالیسی دینے کے بجائے عوام کی جیبوں پر ڈاکے ڈالے جا رہے ہیں، بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عام آدمی کا جینا دوبھر کر دیا ہے، جی ڈی پی گروتھ چار فیصد اور مہنگائی کی شرح 14 فیصد تک جانے کا خدشہ ہے۔