راولپنڈی: نجی سکول میں سلنڈر خوفناک دھماکے سے پھٹ گیا، طلبا محفوظ رہے

راولپنڈی: نجی سکول میں سلنڈر خوفناک دھماکے سے پھٹ گیا، طلبا محفوظ رہے

راولپنڈی کے علاقے صادق آباد میں سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا، کینٹین میں آگ لگنے سے ہر طرف دھواں پھیل گیا تاہم بچوں کو بروقت باہر نکالنے سے تمام طلبا محفوظ رہے اور کوئی ناخوشگوار حادثہ پیش آنے سے قبل ہی صورتحال پر قابو پا لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بچوں کے والدین کو مطلع کر کے گھر روانہ کر دیا گیا، عمارت کو مکمل طور پر محفوظ بنانے کے بعد کلاسز باقاعدہ طور پر شروع کی جائیں گی۔