کوئٹہ: گیس لیکج دھماکے میں میاں بیوی سمیت 6 افراد جھلس کر زخمی

کوئٹہ: گیس لیکج دھماکے میں میاں بیوی سمیت 6 افراد جھلس کر زخمی

پولیس کے مطابق ہزار گنجی زہری ٹائون میں واقع محمد نبی کے گھر میں اس کی بیوی نے صبح سویرے ہیٹر جلانے کے لئے ماچس کی تیلی جلائی تو کمرے میں گیس لیکج کے باعث زوردار دھماکہ ہو گیا۔

دھماکے کے سبب کمرے میں سوئے ہوئے محمد نبی، اس کے 4 بچے اور آگ جلانے والی بیوی بری طرح جھلس گئے جنہیں شدید زخمی حالت میں بی ایم سی ہسپتال کے برن یونٹ منتقل کر دیا گیا۔