پشاور: (دنیا نیوز) بھارتی جاسوس حامد نہال انصاری کو رہائی کے بعد پشاور سے لاہور روانہ کر دیا گیا، واہگہ بارڈر پر بھارت کے حوالے کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق سال 2012 میں کوہاٹ سے گرفتار ہونے والے بھارتی جاسوس حامد نہال انصاری کی سزا پوری ہونے پر جیل سے رہا کر دیا گیا۔ بھارتی جاسوس حامد نہال انصاری کو لاہور روانہ کر دیا گیا جہاں واہگہ بارڈر پر بھارت کے حوالے کیا جائے گا۔
حامد نہال انصاری کو سزا مکمل ہونے پر گزشتہ روز رہا کیا گیا تھا۔ حامد نہال انصاری کو سال 2012 میں دستاویز کے بغیر پاکستان میں داخل ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ دسمبر 2015 میں تین برس قید کی سزا سنائی گئی تھی، حامد نہال انصاری کی سزا رواں ماہ کی پندرہ تاریخ کو مکمل ہوگئی تھی۔