اسلام آباد: (دنیا نیوز) آصف زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس آج طلب کرلیا، ن لیگ کے ساتھ دوریاں کم کرنے کا معاملہ زیر غور آئے گا۔
ذرائع کے مطابق، اجلاس کی صدارت آصف زرداری اور بلاول بھٹو کریں گے، اجلاس میں پارلیمنٹ میں پارٹی حکمت عملی پر غور ہوگا، نیئر بخاری، خورشید شاہ، فرحت اللہ بابر اور دیگر پارٹی رہنماء اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اجلاس میں ن لیگ کے ساتھ دوریاں کم کرنے کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔
پارلیمنٹ کے اندر ن لیگ کا ساتھ دینے سے متعلق معاملہ زیر غور آئے گا، اجلاس میں قائمہ کمیٹیوں کے معاملے پر بھی مشاورت ہوگی۔