اسلام آباد: (دنیا نیوز) فیصل واوڈا کا کہنا ہے بلاول اومنی گروپ کے ترجمان بن گئے، آصف زرداری نے براہ راست سپریم کورٹ پر حملہ کیا، جب کوئی بات کرو اٹھارویں ترمیم کا کہہ کر چھت سے لگ جاتے ہیں۔
وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا علی رضا عابدی کے قتل میں الطاف حسین ملوث ہے، سندھ حکومت سو رہی ہے، ہر پاکستانی کی جان اہم ہے، علی رضا عابدی کے قاتلوں کو زمین کھود کر بھی نکال لیں گے۔ انہوں نے کہا زرداری کیخلاف کیسز نواز شریف کے دور میں بنائے گئے، زرداری نے لاڈلے کا لفظ استعمال کیا، لاڈلے نواز شریف ہیں، زرداری صاحب کا شکر گزار ہوں کہ انھوں نے ہمیں بری الزمہ کیا۔