راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج نے بھارت کا جاسوس کواڈ کاپٹر کنٹرول لائن میں ستوال سیکٹر میں مار گرایا، گزشتہ روز باغ سیکٹر میں بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا گیا تھا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان کی جاسوسی کی نیت سے بھیجے گئے ایک اور کواڈ کاپٹر کو مار گرایا ہے۔ پاک فوج کی جانب سے یہ کارروائی لائن آف کنٹرول کے ستوال سیکٹر میں عمل میں لائی گئی۔
Pakistan Army troops shot down another Indian spy quadcopter. Today in Satwal Sector on Line of Control. pic.twitter.com/jHra5YhkYH
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) January 2, 2019
خیال رہے کہ پاک فوج اب تک بھارت کے 3 جاسوسی کواڈ کاپٹرز کو تباہ کر چکی ہے، گزشتہ روز لائن آف کنٹرول کے باغ سیکٹر میں کواڈ کاپٹر کو مار گرایا گیا تھا۔
گزشتہ روز پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کے علاقے آزاد کشمیر باغ سیکٹر میں بھارتی جاسوس طیارہ مار گرایا تھا۔ یہ ڈرون ایک کواڈ کاپٹر ہے جو جاسوسی کی غرض سے سرحد عبور کرکے پاکستانی حدود میں داخل ہوا تھا۔
Pakistan Army troops shot down Indian Spy Quadcopter in Bagh Sector along Line of Control. Not even a quadcopter will be allowed to cross LOC, In Shaa Allah. pic.twitter.com/CIT2ORe9eA
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) January 1, 2019