راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع محمد عبداللہ العائش نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی اور خطے کی سلامتی کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی نائب وزیر دفاع محمد عبداللہ العائش نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور زیر غور آئے، خطے کی سکیورٹی کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی شعبے میں دو طرفہ تعاون بڑھانے سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔