راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک وزیر دفاع جنرل ریٹائرڈ ہولوسی اقر نے ملاقات کی ہے جس میں علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ ترک وزیر دفاع نے دہشت گردی کے خلاف پاکستانی فوج اور عوام کی قربانیوں اور کوششوں کو سراہا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک وزیر دفاع جنرل ریٹائرڈ ہولوسی اقر نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکورٹی کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ ترک وزیر دفاع نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں اور قربانیوں کی تعریف کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ترک وزیر دفاع کے جی ایچ کیو پہنچنے پر پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے انہیں سلامی دی۔ جنرل ریٹائرڈ ہولوسی اقر نے یادگار شہدا پر پھول بھی چڑھائے۔