راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان میں اتحادی افواج کے سربراہ جنرل آسٹن ملر نے ملاقات کی ہے۔
آرمی چیف اور جنرل آسٹن ملر کی ملاقات میں افغانستان میں مفاہمتی عمل، علاقائی سیکیورٹی صورت حال، بارڈر سیکیورٹی اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں مسئلہ افغانستان کا سیاسی حل نکالنے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بارڈر سیکیورٹی بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف سے روسی سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
آرمی چیف نے اتحادی افواج کے سربراہ کو بتایا کہ پاکستان افغانستان میں امن کا حامی ہے اور وہ سمجھتا ہے کہ افغانستان میں امن پاکستان کے لیے انتہائی اہم ہے۔