پاکستان اور ایف اے ٹی ایف میں مذاکرات کا آج سے سڈنی میں آغاز

پاکستان اور ایف اے ٹی ایف میں مذاکرات کا آج سے سڈنی میں آغاز

پاکستان اورفنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے درمیان مذاکرات آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ہوں گے۔ پاکستانی وفد ایف اے ٹی ایف کی 27 میں 10 سفارشات پر بریفنگ دے گا۔

وفاقی اور صوبائی ایجنسیوں کے درمیان ٹیرر فنانسنگ کی روک تھام کے اقدامات پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔ اینٹی منی لانڈرنگ قانون کی خلاف ورزی کی صورت میں پاکستان پر پابندیوں کا جائزہ لیا جائے گا۔