شہباز شریف کا کمر درد ٹھیک نہ ہوا، ڈاکٹرز کل دوبارہ معائنہ کریں گے

Last Updated On 09 January,2019 02:41 pm

لاہور: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کمر دردٹھیک نہ ہوا جس کے باعث پیدل چلنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ڈاکٹرز کا بورڈ کل دوبارہ معائنہ کرے گا۔

صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کی کمر درد اور صحت میں بہتری نہ آ سکی۔ ذرائع کے مطابق کمر درد کے باعث روزانہ کی بنیادوں پر شہباز شریف کی فزیو تھراپی کی جارہی ہے۔

درد کے باعث شہباز شریف کو پیدل چلنے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ ڈاکٹرز کا بورڈ کل دوبارہ طبی معائنہ کرے گا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ معائنے کے بعد اپوزیشن لیڈر کو سفری اجازت اور مزید میڈیکل ٹیسٹ کی ہدایت دی جائے گی۔